Live Updates

پارٹی نے ٹکٹ دیا تو الیکشن میں بھرپور حصہ لوں گا، ملک طاہر اقبال

پیر 23 اپریل 2018 16:35

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ممبر ضلع کونسل و متوقع امیدوار پی کے 42 ملک طاہر اقبال نے کہا کہ اگر پارٹی نے ٹکٹ دیا تو الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں صرف وہی لوگ رہ سکیں گے جو عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں کیونکہ سیاست عبادت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی کے 42 سے پی ٹی آئی کا ٹکٹ ملا تو وہ الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ممبر ضلع کونسل تیمور حیدر شاہ و ممبر ضلع کونسل صاحبزادہ عطاء الرحمن، صدر پریس کلب ذاکر تنولی، جنرل سیکرٹری ملک فیصل اقبال خان، جوائنٹ سیکرٹری حافظ جاوید الحق و دیگر ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات