ایچ آر پی ڈی سی کے زیر اہتمام تین متاثرہ افراد میں لیگل اسسٹنس کے چیک تقسیم

پیر 23 اپریل 2018 16:35

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) سماجی تنظیم ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل (ایچ آر پی ڈی سی) کے زیر اہتمام ہزارہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے تین متاثرہ افراد میں لیگل اسسٹنس کے چیک تقسیم کیے گئے۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے چیک تقسیم کی تقریب حویلیاں میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ممبر تحصیل کونسل شہزاد محمود تھے جبکہ ایچ آر پی ڈی سی کے عہدیداران ملک ارشاد اعوان، ڈاکٹر جمیل تنولی، اظہر حسین شاہ، پروفیسر فضل الرحمن، شہناز بی بی اور دیگر کے علاوہ حویلیاں کی سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

تنظیم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ملک یونس اعوان اور مہمان خصوصی شہزاد محمود نے یونین کونسل مجہوہاں کے فرمان علی، نوجہ بانڈی کے واجد علی اور یو سی ناڑہ کے موضع بھلکوہ سے دختر چوہدری محمد ایوب میں لیگل اسسٹنس کے چیک تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :