گڑھی حبیب الله میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

پیر 23 اپریل 2018 16:35

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) گڑھی حبیب الله میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا، موٹر سائیکل پر سوار دوسرا شخص شدید زخمی ہوا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نذیر ولد غلام نبی اپنے سسر حاکم دین کے ہمراہ اپنے گھر سے گڑھی حبیب الله جا رہا تھا کہ سیری نرال کے مقام پر سڑک خراب ہونے کے باعث سامنے سے آنے والے ڈمپر نے انہیں ٹکر مار دی جس سے داماد نذیر جاں بحق ہو گیا جبکہ سسر حاکم دین شدید زخمی ہوا۔

زخمی شخص کو فوری طور پر موقع پر موجود افراد نے ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد منتقل کر دیا جہاں اس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر موٹر سائیکل نمبر پی کے ایم 4084 اور ڈمپر نمبر جے وائے 5204 کو اپنی تحویل میں لیکر حادثہ کی تحقیقات شروع کر دیں۔