اے این پی خیبر پختونخوا کے نائب صدر حاجی نمروز خان کا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال

پیر 23 اپریل 2018 16:35

تورغر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے نائب صدر و سابق صوبائی وزیر حاجی نمروز خان حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

وہ گذشتہ روز تورغر میں کند بالا کے مدرسہ میں دستار بندی کی تقریب میں شریک تھے جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ مرحوم کی نماز جنازہ سوموار کو ہائی سکول اوگی (رشیدہ) میں ادا کی گئی جس کے بعد انھیں اوگی ڈگر میں سپرد خاک کر دیا گیا۔