Live Updates

کراچی کا امن تباہ کرنے کی گھناونی سازش، الطاف حسین کو واپس لانے کی تیاریاں

سندھ کی سیاست آج اورکل میں تبدیل ہوجائےگی،فیصل واوڈا کادعویٰ خواجہ سہیل منصورکوجیل بھجوائیں گے،نئی پارٹی بنا کربانی متحدہ حوالےکرناچاہتےہیں،8کروڑکا پلاٹ فروخت ہوا،ایک کروڑکےکےایف اکاؤنٹ میں گئے،ایف آئی اے میں خط جمع کروا دیا۔ میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 23 اپریل 2018 16:30

کراچی کا امن تباہ کرنے کی گھناونی سازش، الطاف حسین کو واپس لانے کی تیاریاں
کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 اپریل 2018ء) : تحریک انصاف کے رہنماء فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ کی سیاست آج اور کل تبدیل ہوجائے گی،خواجہ سہیل منصور منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں،نئی پارٹی بنا کربانی متحدہ حوالے کرنا چاہتے ہیں،8کروڑ کا پلاٹ فروخت ہوا،ایک کروڑ کے کے ایف اکاؤنٹ میں گئے،ایف آئی اے میں خط جمع کروا دیا۔ انہوں نے آج یہاں کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی سیاست آج اور کل تبدیل ہوجائے گی۔

کہا تھا کہ سندھ حکومت کی سیاست نیا رخ اختیار کرلے گی۔میری بات سچ ثابت ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کل چور پنجاب سے آیا اور انہوں نے دوسرے چوروں کوگلے لگایا۔اربوں روپے چوری کرنے والے کوٹیکس ایمنسٹی مل جاتی ہے۔فیصل نے کہا کہ فاروق ستار، بہادرآباد اور پی ایس پی کے ساتھ ایک ہی گیم ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

خواجہ سہیل نئی پارٹی بنا کربانی متحدہ حوالے کرنا چاہتے ہیں۔

خواجہ سہیل منصور منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواجہ سہیل منصور کاپیچھا نہیں چھوڑیں گے ان کوجیل بھجوائیں گے۔8کروڑ کا پلاٹ فروخت ہوا۔ایک کروڑ کے کے ایف اکاؤنٹ میں گئے۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے میں خط جمع کروا دیا۔ایف آئی اے کام نہیں کرے گی تواس کیلئے مسئلہ ہوگا۔خط میں ایف آئی اے کو5دن میں جمع کروانے کا کہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کل ساڑھے تین بجے تما م شواہد پیش کروں گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات