شگفتہ نورین نے حنا اعوان کو پیپلز پارٹی ہٹیاں بالا خواتین ونگ کا صدر نامز دکردیا

پیر 23 اپریل 2018 16:42

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2018ء) پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر کی ہدایت پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات خواتین ونگ شگفتہ نورین نے حنا اعوان کو ضلع ہٹیاں بالا خواتین ونگ کا صدر نامز دکردیا ہے ۔ پیپلز پارٹی آزادکشمیر کی تنظیم سازی کا سلسلہ جاری ہے ۔ اسی سلسلے میں ضلع ہٹیاں بالا میں نامزدگی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

صدر پارٹی نے امید ظاہر کی کہ حنا اعوان پارٹی کیلئے بھرپور کام کرینگی۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات خواتین ونگ شگفتہ نورین نے اس موقع پر نومنتخب ضلعی صدر ہٹیاں بالا حنا اعوان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ قیادت کی ہدایت پر پورے آزادکشمیر میں تنظیم سازی کا عمل جاری ہے ۔ پڑھی لکھی ورکرز خواتین کو آگے لایا جارہا ہے۔ تنظیم سازی مکمل ہونے پر آزادکشمیر کا تاریخ ساز کنونشن منعقد کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :