پاک ایران سرحد کیساتھ ملحقہ گائوں پر ایرانی حدود سے دو مارٹر گولے فائر،

جانی مالی نقصان نہیں ہوا

پیر 23 اپریل 2018 16:46

پاک ایران سرحد کیساتھ ملحقہ گائوں پر ایرانی حدود سے دو مارٹر گولے فائر،
نوکنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) پاک ایران سرحد کیساتھ ملحقہ گائوں پر ایرانی حدود سے دو مارٹر گولے فائر، جانی مالی نقصان نہیں ہوا تفصیلات کے مطابق ایران کی جانب سے ایک بار پھر پاکستانی سرحدود کی خلاف ورزی کی گئی گزشتہ رات ایرانی حدود سے نوکنڈی مضافاتی اور پاک ایران سرحد کیساتھ ملحقہ گائوں راجے اور گوالشتاپ پر دو مارٹر گولے فائر کئے گئے تاہم کوئی جانی مالی نقصان نہیں ہوا،اسسٹنٹ کمشنر حاجی ظفر جان کبدانی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی جانب سے ایک دفعہ پھر پاکستان سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دو مارٹر گولے فائر کئے جو کہ راجے اور گوالشات کے درمیان میدانی علاقے میں گر پھٹ گئے مارٹر گولوں کے فائر سے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے واقعے پر مقامی انتظامیہ نے شدید احتجاج کیا ہے اس حوالے سے ایرانی حکام کو مراسلہ لکھا گیاہے۔