محکمہ سیاحت کے زیراہتمام تین روزہ ثمرٹورازم فیسٹیول کے دوران آصفہ بھٹو پارک میں27 تا 29 اپریل فری انٹری ہوگی

پیر 23 اپریل 2018 16:46

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) محکمہ سیاحت کے زیراہتمام تین روزہ ثمرٹورازم فسٹیول کے دوران آصفہ بھٹو پارک میں27 تا 29 اپریل فری انٹری ہوگی۔ثمرٹورازم فسٹیول کی تیاریاںمکمل ہونے لگی کئی پروگرامز کو حتمی شکل دے دی گئی ۔محفل مشاعرہ میں پاکستان کے مایہ ناز شعراء کی شرکت ،صوفی ٹائٹ میں معروف قوال اور ممتاز گلوکار وں کی آمد ہوگی ۔

جشن بہاراں کو کامیاب کرنے کے لیے مختلف ایونٹس کے پروگرام کوحتمی شکل دینے کے سلسلہ میں چیئرمین ثمرٹورازم فیسٹیول و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل راجہ محمد فاروق اکرم خان کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں رجسٹرارمسٹ یونیورسٹی انجینئرپروفیسروارث جرال، ڈائریکٹرمیاں محمد بخش لائبریری زبیراحمدقاضی، ڈپٹی ڈائریکٹرپلاننگ ایم ڈی اے مرزاکلیم جرال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر طارق محمود ملک،ڈی ایف او راجہ زاہد حسین، ڈائریکٹرسٹوڈنٹ آفیئرشاہد حسین، چیف آفیسر ضلع کونسل چوہدری محمدارشد، ڈائریکٹرسپورٹس مسٹ عابد حسین، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمدجاوید ملک، چیف آفیسر بلدیہ راجہ عمران ، نائب تحصیلدار چوہدری عمران یوسف، چوہدری کرامت علی،مسلم ہینڈز کے حسنین سجاد مغل ،راجہ قمرعطا بھی اس موقع پرموجود تھے۔

(جاری ہے)

مشاورتی اجلاس میں متعدد پروگرامز کو حتمی شکل دے دی گئی۔اجلاس میں اتفاق رائے سے فیصلہ ہواکہ ثمرٹورازم (جشن بہاراں) فیسٹیول کوشایان شان طریقے ،پروقار اور خوبصورت بنانے کے لیے تمام کمیٹیاں ہرممکن اقدامات اٹھائیں گی تاکہ اہلیان میرپورکوصحت مند تفریح سہولیات مل سکیںاور نئی نسل میں کشمیری ومیرپوری تہذیب وثقافت کے خوبصورت رنگوں کودوردورتک پھیلایاجاسکے۔

تین روزہ ثمرٹورازم فسٹیول کے دوران آصفہ بھٹو پارک اور لہڑی گرائونڈ میں بڑے ایونٹ ہونگے ۔ آصفہ بھٹو پارک کو برقی قمقموں سے سجایا جائے گا جو شائقین کی توجہ کا مرکز رہے گا ۔ ثمرٹورازم فسٹیول کا افتتاحی رنگا رنگ تقریبات کا آغاز آصفہ بھٹو پارک سے ہوگا جس کے بعد تین روز مسلسل تقریبات منعقد ہونگی ، ثمرٹورازم فسٹیول کے دوران آصفہ بھٹو پارک میںحمد و ثنا ،قوالی ،قومی ترانے، و اک، پی ٹی شو ، کتاب میلہ ، فوڈ اسٹریٹ ، صنعتی نمائش ، موٹر گلائڈنگ، سیف الملوک ، میوزیکل شو ، واٹر سپورٹس ، تصویری نمائش ، ڈاگ شو ، نیزہ بازی ، گھڑ دوڑ ، گھڑ ڈانس ، جانوروں کی نمائش ، بازوں گیری ، پتھر اٹھانے ، مچھلی پکڑنے کے مقابلہ جات ہوں گے جبکہ پاکستان کے مایہ ناز شعراء حضرات کا مشاعر ہ ،صوفی نائٹ ،کلچر شو ، آتش بازی کے علاوہ دیگر روایتی کھیلیں بھی شامل ہوں گی ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راجہ محمد فارو ق اکرم خان نے جملہ تمام کمیٹیوں کے ممبران سے کہاکہ وہ سمر ٹور ازم فیسٹیول کے حوالے اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور سمر ٹور ازم فیسٹیول کو کامیاب کرنے کے لیے اپنی اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں تاکہ سمر ٹور ازم فیسٹیول کے اثرات دو ر دور تک پہنچ سکیں ۔

متعلقہ عنوان :