کوئٹہ میں لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں بجلی بندرہے گی

پیر 23 اپریل 2018 16:46

کوئٹہ میں لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں بجلی بندرہے گی
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق کوئٹہ شہرمیں برقی لائنوںپر ضروری مرمت کے کام کے سلسلے میں 24اپریل کو کوئٹہ سٹی گرڈکے سورج گنج بازارفیڈرصبح7بجے تا صبح9بجے ۔ انڈسٹریل گرڈکے پشتون آبادایکسپریس ،انڈسٹریل، اولڈمیاں غنڈی، غازی، ہجویری، مل، عاصم آباد، شیخ زید، راڈارفیڈروں سے صبح9:30بجے سے شام 7:30بجے تک بجلی بندہوگی نیز شیخ ماندہ گرڈکے ائیرپو ر ٹ ،پی اے ایف ، کڈنی فیڈرصبح11بجے تا دوپہر2بجے ۔

سریاب گرڈکے اولڈلیاقت بازارفیڈرشام 4بجے تا شام 6بجے جبکہ شیخ ماندہ گرڈکے ویسٹرن بائی پاس فیڈر12بجے سے شام 4بجے تک بجلی بندرہے گی۔اسی طرح 25اپریل کوسریاب گرڈکے جائنٹ روڈ فیڈر12بجے تا دوپہر2بجے ۔

(جاری ہے)

کوئٹہ سٹی گرڈکے انٹرکنیکٹر، پی اے ایف سٹی، اولڈسمنگلی سورینج گرڈکے ہنہ فیڈروں سے صبح11بجے سے دوپہر2بجے تک نیز اُسی روزمری آبادگرڈکے طوغی روڈاور شیخ ماندہ گرڈکے جبل نورفیڈرایک بجے تا سہ پہرتین بجے بجلی بندہوگی۔علاوہ ازیں زیارت، یارو، مسافرپورروجھان جمالی اوراوستہ محمدگرڈسے 24اپریل کو صبح9بجے سے 2 بجے تک جبکہ ژوب گرڈسے 12بجے تا2بجے ۔25اپریل کو علی زئی گرڈسے صبح11بجے تا سہ پہر3بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :