پولیو سے پاک معاشرہ وقت کا اہم تقاضا ہے ، جاوید نبی کھوسہ

گزشتہ کئی سالوں سے پولیو سے متاثر کوئی کیس سامنے نہ آنا ہماری فتح ہے، ڈاکٹر داود مری

پیر 23 اپریل 2018 16:46

پولیو سے پاک معاشرہ وقت کا اہم تقاضا ہے ، جاوید نبی کھوسہ
ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی جاوید نبی کھوسہ نے 3روزہ پولیو مہم کا افتتاح کیا جس میں ڈی ایچ او داود مری ڈاکٹر عبدالغفار سولنگی ڈی ایس محمد خان بزدار بھی شریک تھے بعدازاں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کے علاوہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر داود مری ، معززین علاقہ اور علماء کرام نے بھی شرکت کی اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی جاوید نبی کھوسہ نے کہا کہ پولیو سے پاک معاشرہ وقت کا اہم تقاضہ ھے اور اس کے روک تھام میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر داود مری اور ان کے ٹیم کا کردار لازوال ھے جبکہ اجلاس کے دوران ڈاکٹر داود مری نے بھر پور ساتھ دینے پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی جاوید نبی کھوسہ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ پولیو کا تین روزہ مہم رواں ماہ 23 24 25 اپریل تاریخ تک جاری رہے گا رور اس دوران ضلع بھر میں حسب معمول بیتالیس ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے گئے جبکہ انہوں نے اس امر پر بھی اطمینان کا اظہار کیا کہ پیرا میڈیکل اسٹاف اور رضاکاروں کی شب و روز محنت کی وجہ سے گزشتہ کئی سالوں سے پولیو سے متاثرہ کوئی کیس سامنے نہ آسکا جس پر وہ خداوند کریم کے شکرگزار ہیں جنہوں نے ہماری محنت اور کاوشوں کو رائیگاں جانے نہیں دیا،آخر میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر داود مری نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی جاوید نبی کھوسہ سمیت تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے خصوصی طور پر انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں منعقد اجلاس میں شرکت کرکے ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیا۔

متعلقہ عنوان :