فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی میں کروڑوں روپے کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس کی سماعت 4مئی تک ملتوی

پیر 23 اپریل 2018 16:46

فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی میں کروڑوں روپے کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) کراچی کی احتساب عدالت نے فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی میں کروڑوں روپے کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس کی سماعت 4مئی تک ملتوی کردی ہے ۔عدالت میں ملزمان پر فردجرم عائد نہیں کی جاسکی جبکہ عدالت نے ملزم ڈکٹر نثار مورائی کو جیل میں بی کلاس فراہم کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے ۔

پیر کو نثار مورائی سمیت 8 ملزمان کو احتساب عدالت پیش کیا گیا ۔نثار مورائی کے وکیل نے عدالت مین موقف اختیار کیا کہ میرے موکل کی طبیعت خراب ہے اسکی میڈیکل رپوٹس منگوائی جائیں ۔عدالت نے جیل حکام سے نثار مورائی کی میڈیکل رپوٹس طلب کر لیں ۔ملزمان پرپیر کو بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔ عدالت نے ریفرنس میں شریک ملزم حاجی ولی کو دستاویزات فراہم کرنے حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

ریفرنس میں شریک ملزم حاجی ولی کو سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت پر ہیں ۔عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 4مئی تک ملتوی کر دی ۔واضح رہے کہ فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی میں کروڑوں روپے کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس میں سابق چیئرمین فشر مین کواپریٹو سوسائٹی نثار مورائی،عبدالسعید خان،وائس چیئرمین سلطان قمر صدیقی، حاجی ولی، شاہد حسین ،عمران افضل ریاض احمد اور امجد اقبال ملزمان ہیں ۔