سرکاری وکلا اور پراسکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کی تھری بیسک الاوئنس سے متعلق دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

پیر اپریل 16:46

سرکاری وکلا اور پراسکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کی تھری بیسک الاوئنس ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے سرکاری وکلا اور پراسکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کی تھری بیسک الاوئنس سے متعلق دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے حکومت سندھ کی جانب سے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں سرکاری وکلا اور پراسکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کی تھری بیسک الاوئنس سے متعلق دائر درخواست کی سماعت ہوئی ۔سرکاری وکلا کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حکومت سندھ معاملہ سنجیدہ نہیں ہے تاخیری حربے استعمال کررہی ہے ۔عدالت نے حکومت سندھ کی جانب سے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کرنے کی درخواست مستردکرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :