گڑھی خیرو کے علاقے میں غیر ت کے نام پر لڑکی اور اس کا آشناقتل ملزم فرار پولیس نے ملزم کے والد کو گرفتارکرلیا

پیر اپریل 16:53

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) گڑھی خیرو کے علاقے میں غیر ت کے نام پر لڑکی اور اس کا آشناقتل ملزم فرار پولیس نے ملزم کے والد کو گرفتارکرلیا تفصیلات کے مطابق گڑھی خیرو کے تھانے میرانپور برڑو کی حدود قصبہ عیدن لاڑوانی میں ملزم غلام شبیر لاڑوانی (بلیدی)نے اپنی 16سالہ بیٹی گرناز اور اپنے ہی رشتہ دار نوجوان نظیر احمد کو قابل اعتراض حالت میں دیکھ کر کلہاڑیوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا جس کا لاڑکانہ اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑگیا جبکہ اپنی بیٹی کو گلہ دباکر قتل کردیا ملزم موقع واردات سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے ملزم کے والد فوج علی کو گرفتارکرلیاہے تاہم ابھی تک ایف آئی آر درج نہ ہوسکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :