سرجانی سے دو کمسن بچیوں کو اغواء کرنے کے مقدمے میں نامزد ملزمہ ماریا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کر دیاگیا

پیر 23 اپریل 2018 16:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) جوڈیشل مجسٹریٹ غربی سے سرجانی سے دو کمسن بچیوں کو اغواء کرنے کے مقدمے میں نامزد ملزمہ ماریا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کر دیا ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کے روبرو سرجانی سے دو کمسن بچیوں کو اغواء کرنے کے مقدمے میں نامزد ملزمہ ماریا کو پیش کیا ۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے ملزمہ ماریا کو پہلے سے گرفتار ملزمان اعظم اور سجاد کی نشاندہی پر گرفتار کیا ۔

ملزمہ سے مزید تفتیش کرنی ہے لہذا اسے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے ۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کیا جبکہ متاثرہ بچیوں کو بیان کے لیے 25 اپریل کو طلب کر لیا ۔ واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرجانی میں اغواء اور زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے ۔

متعلقہ عنوان :