نیشنل انکیوبیشن سینٹر کراچی ٹیکنالوجی میں جدت کو فروغ اور آنے والے دنوں کے مسائل کا حل کل پیش کرے گا

پیر 23 اپریل 2018 16:53

نیشنل انکیوبیشن سینٹر کراچی ٹیکنالوجی میں جدت کو فروغ اور آنے والے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) ایل ایم کے ٹی، اسلام آباد میں قائم ایک ایوارڈ یافتہ کمپنی ہے جو ٹیکنالوجی کے شعبہ میں مکمل خدمات فراہم کرتی ہے۔ ایل ایم کے ٹی اپنے پارٹنرز کے ہمراہ نہایت مسرت کے ساتھ کراچی میں نیشنل انکیوبیشن سینٹر کے قیام کا اعلان کرتاہے جو مئی 2018ء میں اپنا کام شروع کر دے گا۔کراچی میں نیشنل انکیوبیشن سینٹر کے قیام میں ایل ایم کے ٹی کواین ای ڈی یونیورسٹی ، حبیب بینک لمٹیڈ، پی ٹی سی ایل، پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ ، فاؤنڈر انسٹی ٹیوٹ اور آئی 2آئی (i2i)کی شراکت حاصل ہے جب کہ اس سینٹر کے لیے فنڈز اگنائٹ(سابق نیشنل آئی سی ٹی آراینڈ ڈ فنڈ) فراہم کرے گا۔

یہ انکیوبیٹر سندھ سے تعلق رکھنے والے ذہین کاروباری افراد اور امید افزا اسٹارٹ اپس کو معیاری انکیوبیشن پروگرام؛ مینٹو ز اورسرمایہ کاروں کے نیٹ ورک اور ٹیکنکل وسائل تک رسائی فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

نیشنل انکیوبیشن سینٹر، کراچی،مختلف پروگراموں کے ذریعہ ہونہار اسٹارٹ اپس کی نشاندہی کرے گا اور انہیں تربیت فراہم کرے گا۔ ان ایکسیلریشن پروگراموں کا دورانیہ دو روزہ بوٹ کیمپ سے لے کر ایک سال تک ہو گا۔

ان پروگراموں میں(NIC Karachi) کااسپارک ایکسیلریشن پروگرام (SPARK Acceleration Program) بھی شامل ہے جو فنٹیک، رئیل اسٹیٹ، کامرس، سائبر سیکیورٹی اور روبوٹکس سمیت تیرہ مختلف پروگرامو ں کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پر توجہ دے گا۔کراچی میں نیشنل انکیوبیشن سینٹرکے قیام کا مقصد پہلے پانچ برسوں میں 200 نئے کاروباری اداروں کو اعانت فراہم کرنا اور سندھ میں مقیم کاروبار ی افراد کو بااختیار بنانا ہے تاکہ وہ طویل الاثر اعلیٰ پیداوار دینے والے ادارے قائم کر سکیں۔

اس موقع پر ایل ایم کے ٹی کی صدر محترمہ شبانہ خان نے کہا،’’اہم بندرگاہ اوردنیا کے بڑے شہروں میں سے ایک ہونے کے باعث کراچی ملک بھر میں جدت پیدا کرنے والے نوجوان ذہنوں کے لیے ایک مقناطیس کی حیثیت رکھتا ہے‘‘محترمہ شبانہ خان نے مزید کہا،’’لازم ہے کہ ایسے پروگرام تیار کیے جائیں جونوجوان تخلیقی ذہنو ں کو مدد فراہم کرتے ہوں۔ان سے نہ صرف ہماری آئندہ نسل کو فائدہ پہنچے گا بلکہ یہ ہمیں ایک قوم کی حیثیت سے بھی آگے لے جانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

‘‘نیشنل انکیوبیشن سینٹر، کراچی کے ڈائریکٹر، شاہجہاں چوہدری نے کہا،’’این آئی سی کراچی کے قیام کا مقصد نوجوان ذہنوں کو نئے سولوشنز تخلیق کرنے میں مدد فراہم کر کے اس علاقہ میں تخلیقی جذبہ کو فروغ دینا ہے تاکہ وہ مستقبل کی آزمائشوں سے آج نمٹ کر کاروباری اداروں پر مثبت اثرات ڈال سکیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’ہمارے ان ہاؤس پلیٹ فارم، مثلاً میکرز لیبس(Makers Labs) ، انوویشن لیبس(Innovation Labs) ، ڈیزائن لیب (Design Lab) اور فنٹیک لیب (Fintech Lab) عالمی سطح کے کاروباری اداروں اور امید افزا اسٹارٹ اپس کے درمیان ایک منفردا شتراک پیدا کریں گے۔

‘‘نیشنل انکیوبیشن سینٹر، پشاور کے بعد، این آئی سی کراچی ایل ایم کے ٹی کا دوسرامنصوبہ ہے۔اپنی طویل تاریخ میں کمپنی امید افزا اسٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری اور ذہین کاروباری افراد کی مشاورت میں اپنی ساکھ بنا چکی ہے۔ نیشنل انکیوبیشن سینٹر سے فائدہ اٹھا نے والوں کو سینٹر میں دیگر سہولتوں کے علاوہ ڈیزائن اسٹوڈیو، این ای ڈی یونیورسٹی کے میکرز لیب اور فن ٹیک سینٹر تک رسائی حاصل ہو گی جو اس پروجیکٹ کے لیے حبیب بینک لمٹیڈ کے ساتھ تعاون کا نتیجہ ہے۔