اوپن یونیورسٹی نے مرکزی لائبریری کو جدید آٹومیشن کے تحت آن لائن کر دیا

پیر اپریل 16:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے نئی نسل کو کتابیں پڑھنے کی طرف راغب کرنے اور علم دوست معاشرے کے قیام کیلئے اپنی مرکزی لائبریری کو جدید آٹومیشن کے تحت آن لائن کر دیا ہے جس سے ملک بھر میں موجود یونیورسٹی کے لاکھوں طلباء و طالبات کے علاوہ دیگر عوام کو بھی یونیورسٹی لائبریری میں موجود کتابوں ،ْ رسائل و جرائد ،ْ مقالے اور دیگر تمام سہولتوں تک رسائی حاصل ہو چکی ہے۔

ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کتاب کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی لائبریری کو نہایت جدید بنا دیا گیا ہے جو ریسرچ ورک کیلئے مضبوط سپورٹ فراہم کر رہی ہے۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے اپنے پیغام میں مزید بتایا کہ یونیورسٹی کی لائبریری کے اوقات کار کو بھی بڑھا دیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ قارئین لائبریری سہولت سے مستفید ہو سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری طلباء و طالبات اور فیکلٹی ممبرز کو پیر سے جمعہ کے دن تک صبح 8 بجے سے شام 7 بجے تک خدمات فراہم کرتی ہے جبکہ ہفتہ وار تعطیلات کے دوران)ہفتہ اور اتوار( کے دن صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک کھلی رہتی ہے۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے مزید کہا کہ لائبریری نیٹ ورک کی توسیع میں بصارت سے محروم طلباء کا بھی خیال رکھا گیا ہے۔ نابینا افراد کو ای لرننگ سہولت فراہم کرنے کے لئے یونیورسٹی نے اپنی مرکزی لائبریری سمیت تمام علاقائی دفاتر کی لائبریریوں میں بھی ’’ای لرننگ ایکسسیبلٹی سینٹرز‘‘ قائم کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :