ثانیہ مرزا کی ٹویٹر پر لگائی گئی ایک تصویر نے سوشل میڈیا پر ہل چل مچا دی

پیر اپریل 16:42

ثانیہ مرزا کی ٹویٹر پر لگائی گئی ایک تصویر نے سوشل میڈیا پر ہل چل مچا ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23اپریل 2018ء) بھارتی ٹینس سٹارثانیہ مرزا کی ٹویٹر پر لگائی گئی ایک تصویر نے سوشل میڈیا پر ہل چل مچا دی ۔ سابق پاکستانی کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرز ا نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس کو دیکھتے ہوئے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں اب پہلے ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے جبکہ شعیب ملک کی جانب سے بھی ثانیہ مرزا کی اس ٹویٹ کو بھی ری ٹویٹ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

دونوں سپورٹس سٹارز کے مداحوں کی جانب سے انہیں ا س خوشخبر ی پر مبارکباد کے پیغام دیئے جارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :