میشا شفیع کے علی ظفر پر الزامات، دونوں نے قانونی جنگ کا فیصلہ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر اپریل 16:43

میشا شفیع کے علی ظفر پر الزامات، دونوں نے قانونی جنگ کا فیصلہ کر لیا
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 اپریل 2018ء) : میشا شفیع نے ساتھی گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تو علی ظفر نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے قانونی راستی اپنانے کا اعلان کیا ۔ دونوں گلوکاروں نے ایک دوسرے کے خلاف اس معاملے پر قانونی جنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

علی ظفر نے الزامات عائد کرنے پر میشا شفیع کو ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کی تیاریاں کر لی ہیں جبکہ دوسری جانب میشا شفیع نے وفاقی محتسب کو ویمن پروٹیکشن ایکٹ کے تحت درخواست دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ 5 دنوں سے علی ظفر اور میشا شفیع کا یہ معاملہ خبروں کی زینت بنا ہوا ہے جس پر شوبز انڈسٹری کے لوگوں نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :