کراچی،پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ،ایک فرار

پیر 23 اپریل 2018 17:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) لیاری میںپولیس اورجرائم پیشہ ملزمان کے درمیان مقابلے کے دوران ،1ملزم ہلاک جبکہ ملز م کے دیگر ساتھی فرارہونے میںکامیاب ہوگئے،تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے پھول پتی لین میں پولیس نے جرائم پیشہ افرادکی موجودگی کی خفیہ اطلاع پرچھاپہ مارکرجرائم پیشہ افرادکے ٹھکانوںکی تلاشی شروع کردی اوراس دوران جرائم پیشہ افرادکی جانب سے پولیس پرفائرنگ کی گئی پولیس کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی ،دونوںاطراف سے فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا،علاقہ مکین گھروںمیں محصور ہوکررہ گئے ،دونوںاطراف میںفائرنگ کے نتیجے میں 1ملزم ماراگیاجبکہ ملزم کے ساتھی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمدکرلیا،پولیس نے جائے وقوعہ سے تمام شواہداکھٹے کرنے کے بعدنعش کوضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا،پولیس کاکہناہے جرائم پیشہ افرادکی موجودگی کی اطلاع پرکارروائی کی گئی ،دوطرفہ فائرنگ سے میں ایک ملزم ماراگیاجس کی شناخت ابھی نہیں ہوسکی ہے پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعدنعش کوورثاء کی شناخت کیلئے سردخانے منتقل کردی ہے ۔

(جاری ہے)

اورملزم کے دیگرساتھیوںکی تلاش بھی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :