Live Updates

مسلم لیگ ن کے فیصل آبادسے 10قومی اسمبلی کے امیدواران کے متوقع نام سامنے آگئے

پیر 23 اپریل 2018 17:05

مسلم لیگ ن کے فیصل آبادسے 10قومی اسمبلی کے امیدواران کے متوقع نام سامنے ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے فیصل آبادسے 10قومی اسمبلی کے امیدواران کے متوقع نام سامنے آگئے ڈاکٹر نثار احمد جٹ کی تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد ان کے حلقہ سے رانا ثناء اللہ خان نے الیکشن لڑانے کا اعلان کر دیا ، ن لیگ کی قیاد ت نے تمام امیدواران سے درخواستوں طلب کرلی ،ڈویژن کی سطح پر کمیٹیا تشکیل دیدی گئیں قومی اسمبلی کے ٹکٹ پر امیدوار مکمل طور واضع سامنے ہیں جبکہ صوبائی حلقوں میں مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما ئوں اختلاف جاری ہیں ایک حلقہ میں چانچ پانچ اور چھ چھ امیدوار ہیں آن لائن ذرائع کے مطابقپاکستان مسلم لیگ ن کے متوقع فیصل آبادسے 10قومی اسمبلی کے چار حلقوں سٹی حلقہ این اے 110 جی اکرم انصاری ، حلقہ این اے 109 چوہدری عابد شیر علی ، حلقہ این ای108 رانا محمدافضل خان ، حلقہ این ای 107 میاں عبدالمنان کے متوقع نام سامنے آئے ہیں جبکہ میاں عبدالمنان کے ساتھ پیپلزپارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں آنے والے اعجاز ورک گذشتہ پانچ سال سے یہاں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لینا چاہتے تاہم پارٹی یہاں فیصلہ کمیٹی کی رپورٹ کے بعد کریں گی علاوہ ازیں ڈویژنل کے دیگر حلقہ ہے مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والے ڈاکٹر نثار احمد جٹ کے مقابلہ میں رانا ثناء اللہ نے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے اور انتخابی مہم آغاز بھی کردیا ،سمندری سے شہباز احمد گجرمیاں قاسم قاروق تحصیل جڑانوالہ طلال چوہدری ،عاصم نذیر ،اکرم ساہی کے نام سامنے آرہے ہیں ذرایع کا کہنا ہے کہ عاصم نذیر اور اکرم ساہی کے ٹکٹ پر مسلم لیگ ن کی قیادت پریشان ہے کیونکہ عاصم نذیر اور اکرم ساہی مسلم لیگ ق کو چھوڑ کر مسلم لیگ ن آئے تھے جبکہ اس وقت بھی وہ خاموش ہیں مسلم لیگ ن کی قیادت دونوں میدواروں ٹکٹ جاری کے کو تیار ہے ، فیصل آباد میں 2018ء کے عام انتخابات کے لئے سر گرمیاں زور پکڑ چکی ہیں‘ حکمران جماعت (ن) لیگ اور پاکستان تحریک انصاف سمیت چھوٹی بڑی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے امید واروں نے ووٹرز کو ’’ رام‘‘ کرنے کیلئے نت نئے حربے استعمال کرنا شروع کر دیئے ہیں‘ کسی بھی سیاسی جماعت کی طرف سے پارٹی ٹکٹوں کا فیصلہ نہ ہونے کی وجہ سے فیصل آباد کے تمام قومی اور صو بائی اسمبلی کے حلقوں میں مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے امید واروں کی بھر مار نے دونوں جماعتوں کے ووٹرز کو پریشانی میں مبتلا کر دیا‘ پاکستان پیپلز پارٹی کے امید وار اور ان کی انتخابی مہم نہ ہونے کے برابر‘ ‘ این ای108میں وزیر مملکت رانا افضل خاں پارٹی ٹکٹ کے لئے پر امید ہیں تاہم ایم پی اے محمد نواز ملک کو بھی اس حلقہ سے ایم این ا ے کا الیکشن لڑانے کی خبریں سامنے آرہی ہیں اور یہ بھی پتہ چلا ہے کہ پارٹی لیڈر شپ نے محمد نواز ملک کو این ای108 کے ساتھ ساتھ پی پی 115 کے لئے گرین سگنل دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

‘ موجودہ ارکان صو بائی اسمبلی بھی پارٹی ٹکٹ ملنے کے دعویدار ہیں اور وہ بھی انتخابی سر گرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔ ‘ پی پی 115 میں ایم پی اے میاں طاہر جمیل کے انتخابی میدان میں آنے سے صورت حال تبدیل ہو گئی ہے‘ اس سے قبل ایم پی اے محمد نواز ملک نے اس حلقہ سے الیکشن لڑنے کادو ٹوک الفاظ میں اعلان کر رکھا تھا اپنے اس اعلان پر نواز ملک آج بھی کار بند ہے‘ا نہیں پارٹی قیادت نے این اے 108 کے علاوہ پی پی 115 سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے تاہم ا س حلقہ میں حکمران جماعت کے دو لیڈروں چوہدری شیر علی اور رانا ثناء اللہ خاں کے درمیان جوڑ پڑے گا کیونکہ چوہدری شیر علی کی خواہش ہو گی کہ اس حلقہ سے میاں طاہر جمیل جبکہ رانا ثناء اللہ خاں کی کوشش ہو گی کہ اس حلقہ سے محمد نواز ملک کو پارٹی ٹکٹ ملے تاہم ڈپٹی میئر محمد امین بٹ‘ چوہدری کاشف گجر‘ اسرار احمد منے خاں ‘ شرافت خٹک بھی پارٹی ٹکٹ کے حصول کے لئے کوشا ںہیں‘ ‘ پی پی 116 میں ایم پی اے محمد نواز ملک کے بھائی محمد ریاض ملک کے ساتھ ساتھ ایم پی اے حاجی خالد سعید‘ ایم پی اے حاجی الیاس انصاری‘ یو سی چیئرمین شیخ ذوالفقار احمد قسمت آزمائی کریں گے‘ تاہم اس حلقہ سے متعدد بار ایم پی اے منتخب ہونے والے محمد نواز ملک اور اس حلقہ کے سدا بہار ایم این اے حاجی اکرم انصاری کی آشیر باد سے ہی لیگی امید وار کا نام فائنل کیا جائے گا ‘ تحریک انصاف کی طرف سے ملک ارشد ‘ شہباز کسانہ‘ سلیم ببی‘ خیال کا سترو‘ سلیم انصاری نے انتخابی مہم شروع کر رکھی ہے اور یہ تمام امید وار پارٹی ٹکٹ ملنے کے دعویدار ہیں‘ پی پی 117 شہر کا وہ سب سے بڑا حلقہ ہے جس میں حلقہ بندیوں میں تبدیلی کے تناظر میں سب سے زیادہ یونین کونسلیں شامل کی گئی ہیں‘ اس حلقہ سے سابق ایم پی اے خواجہ محمد اسلام ‘ چوہدری عمران شیر علی‘ خواجہ رضوان‘ شیراز کاہلوں‘ رانا مبشر ٹھاکر‘ ایم پی اے حاجی خالد سعید‘ رانا وارث حسین انتخابی میدان میں موجود ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے سابقہ ٹکٹ ہولڈر الحاج نجم الحسن المعروف طوطا پہلوان کی ہی پارٹی ٹکٹ بر قرار رکھنے کافیصلہ کیا ہے تاہم شیخ سلمان عارف پارٹی ٹکٹ ملنے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات