Live Updates

تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے ڈرائیونگ لائسنس کا اصول آسان بنانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی

پیر 23 اپریل 2018 17:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے ڈرائیونگ لائسنس کا اصول آسان بنانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔لاہور سمیت صوبے بھر میں شہریوں کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کا اصول درد سر بن چکا ہے۔عوام ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ موٹرلائسنسنگ اتھارٹی نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔نئے قوانین کے مطابق لائسنس وہاں سے ہی تجدید ہو سکتا ہے جہاں سے جاری ہوا ہے۔جبکہ اس سے قبل لائسنس کی تجدید کسی بھی ضلع کے ڈاکخانے سے ہو سکتی تھی۔اتھارٹی نے لائسنس کا نظام کمپیوٹرائز سے کردیا ہے لیکن آسانیاں پیدا کرنے کی بجائے مزید مشکلات پیدا کردی ہیں۔جس سے صوبے بھر کی عوام میں شدید تشویش اور غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔لہذا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کا طریقہ کار آسان بنایا جائی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات