چمن لیویز کے عملے نے گاڑیاں چھین کر افغانستان پہنچانے والے گروہ کے سرغنہ سمیت2 ملزمان کو گرفتار کر لیا

پیر 23 اپریل 2018 17:09

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) چمن لیویز کے عملے نے گاڑیاں چھین کر افغانستان پہنچانے والے گروہ کے سرغنہ سمیت2 ملزمان کو گرفتار کر لیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز چمن لیویز فورس کے عملے نے اسسٹنٹ کمشنر حسین احمد ہزارہ کی خصوصی ہدایت پر کا رروائی کر تے ہوئے کچلاک کے علاقے سے چھینی گئی گاڑی جس کو نامعلوم ملزمان بارڈر کراس کر کے افغانستان لے جانے کی کوشش کر رہے تھے گاڑی برآمد کر کے قبضے میں لے کر دو افغان ملزمان کو حراست میں لے لیا اسسٹنٹ کمشنر حسین احمد ہزارہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کافی عرصے سے بلوچستان کے علاقوں سے گاڑیاں چھین کر غیر قانونی طور پر بارڈر کراس کر کے افغانستان لے جا تے تھے گرفتار ملزمان میں دو افغانی مذکورہ گروپ کے سرغنہ ہے جو مختلف مقدمات میں لیویز کو مختلف وارداتوں میں مطلوب تھے لیویز کے عملے نے بروقت کا رروائی کر تے ہوئے گاڑیاں چوری کر کے ہمسایہ ملک لے جانے والے گروہ کا سراغ لگا کر انہیں قانون کے شکنجے میں جکڑا ہے