کوئٹہ ،نامعلوم چور ایک گاڑی چوری کر کے لے گئے

پیر 23 اپریل 2018 17:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) بلوچستان کے علاقے دکی سے نامعلوم چور ایک گاڑی چوری کر کے لے گئے جبکہ اوتھل پولیس نے کا رروائی کر تے ہوئے کراچی سے چوری ہونیوالی موٹرسائیکل برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز دکی کے علاقے سے نامعلوم چور اشرف کی گاڑی چوری کر کے لے گئے مزید کا رروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے اوتھل سی آئی اے پولیس نے کا رروائی کر تے ہوئے کراچی سے چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کرکے ملزم ضمیر کو گرفتار کر کے اس کے خلاف کا رروائی شروع کر دی