میر شریعت سید عطاء اللہ بخاری کے صاحبزادے مولانا سید عطاء المومن بخاری رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے

پیر 23 اپریل 2018 17:13

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) میر شریعت سید عطاء اللہ بخاری کے صاحبزادے مولانا سید عطاء المومن بخاری رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے (انا للہ واناالیہ راجعون ) ان کا شمار ملک کی نامور مذہبی شخصیات میں ہوتا ہے ‘مولانا سید عطاء المومن بخاری پوری زندگی دین اسلام کی تبلیغ کیلئے مصروف عمل رہے اور قرآن و سنت کا درس دیکر فرزندان اسلام کی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیا ‘ان کی نماز جنازہ سپورٹس گرائونڈ ملتان میں ادا کی گئی ’ تاجروں،شہریوں، ہمایوں طارق اور ریاض ملک صحافیوں نے سوگواران سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا سید عطاء المومن بخاری کی دینی و ملی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائیگا

متعلقہ عنوان :