Live Updates

فواد چوہدری جیسے لوگوں کا کوئی ٹھکانہ نہیں،سردار ظفر حسین خان

پیپلز پارٹی ،ایم کیو ایم ،مشرف اور ق لیگ کی ترجمانی کر چکے ہیں ،رہنما جماعت اسلامی

پیر 23 اپریل 2018 17:13

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سردارظفر حسین خان نے پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کے بارے میں بیان پر اپنے ردعمل میں کہاہے کہ فواد چوہدری سینیٹر سراج الحق جیسے بلند کردار سیاست دان پر تنقید سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں ،فواد چوہدری جیسے لوگوں کا اپنا کوئی ٹھکانہ نہیں ، انہیں بڑی بڑی باتیں منہ سے نہیں نکالنی چاہئیں۔

وہ مشرف،ق لیگ،پیپلز پارٹی اورایم کیو ایم کی ترجمانی کرتے رہے ہیں، خرید وفروخت کی منڈی میں پوری تحریک انصاف میں باقی کون بچا ہے ۔سینیٹ کے انتخابات میں اگر پی ٹی آئی نے سراج الحق کو ووٹ دئیے تھے تو بدلے میں جماعت اسلامی نے ان کے نمائندوں کو تین گنا ووٹ دئیے تھے۔

(جاری ہے)

گھاٹ گھاٹ کا پانی پینے اور ہر چڑھتے سورج کو سلام کرنے والوں کو زیب نہیں دیتا کہ وہ دوسروں پر کیچڑ اچھالیں ۔

انہوں نے کہا کہ اگر جماعت اسلامی ساتھ نہ دیتی تو کے پی کے میں پی ٹی آئی حکومت دوماہ بھی قائم نہیں رہ سکتی تھی ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان خود کہتے ہیں کہ ان کے 20ایم پی ایز سینیٹ الیکشن میں بک گئے تھے ۔ انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی کے کسی ایک ممبر پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا ۔ فواد چوہدری کو جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کرناچاہیے جس کی وجہ سے ان کی صوبائی حکومت اپنے پانچ سال پورے کررہی ہے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات