پاکستان ہاکی فیڈریشن کی 41 جونیئر کھلاڑیوں کو علامہ اقبال ہاسٹل پاکستان سپورٹس بورڈ اسلام آباد میں 26 اپریل کو رپورٹ کرنے کی ہدایت

پیر 23 اپریل 2018 17:13

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 41 جونیئر کھلاڑیوں کو علامہ اقبال ہاسٹل پاکستان سپورٹس بورڈ اسلام آباد میں 26 اپریل کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پیر کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق جن کھلاڑیوں کو کیمپ کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان میں وقار یونس، رضوان علی، ریحان بٹ، معین شکیل، عدیل لطیف، جنید منظور، شاہ زیب خان، غضنفر علی، افراز حکیم، عمیر ستار، نوید عالم، عدیل رائو، امجد علی، اویس ارشد، رانا وحید، احمد ندیم، محمد الیاس، وقار علی، ذاکر اللہ، محمد ابراہیم، وقاص احمد، سلمان شوکت، جنید رسول، محب اللہ، علی رضا، اویس رشید، امجد رحمن، مرتضیٰ یعقوب، ذوالقرنین، حماد انجم، ابوزر، عمر بلال، رومان خان، اکمل حسین اور زین اعجاز اور خیر اللہ شامل ہیں۔