سائوتھ ایشیئن سینئر جوڈو چیمپئن شپ میں قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی قابل ستائش رہی ہے،مسعود احمد خان

پیر اپریل 17:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) پاکستان جوڈو فیڈریشن (پی جے ایف) کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد خان نے کہا ہے کہ سائوتھ ایشیئن سینئر جوڈو چیمپئن شپ میں قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی قابل ستائش رہی ہے، شاہ حسین شاہ اور قیصر خان کو دوسرے ملک تربیت کے لئے بھیجنا کارآمد ثابت ہوا ہے اور دونوں کھلاڑیوں نے پاکستان کے لئے طلائی کے تمغے حاصل کر کے ملک کا نام روشن کیا ہے۔

پیر کو ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر کھلاڑیوں کی کارکردگی قابل ستائش رہی۔ انہوں نے کہا کہ شاہ حسین شاہ کو دو ماہ کے لئے جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت کے لئے ہنگری بھجوایا تھا جبکہ قیصر خان کو ایک ہفتے کے لئے ازبکستان تربیت کے لئے بھجوایا تھا۔

(جاری ہے)

دونوں کھلاڑیوں نے انفرادی مقابلوں میں طلائی کے تمغے حاصل کر کے ملک کا نام روشن کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قیصر خان کو جونیئر اولمپکس جبکہ شاہ حسین شاہ کو اولمپکس گیمز 2020ء کے لئے میدان میں اتاریں گے۔ امید رکھتے ہیں کہ دونوں کھلاڑی اولمپکس میں بھی اسی طرح کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے حکام نے ایونٹ میں شاندار کارکردگی پر پوری ٹیم کو مبارکباد دی ہے اور ان کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :