پاک قطر تکافل گروپ کو 133 ملین روپے کا خالص منافع

پیر اپریل 17:12

پاک قطر تکافل گروپ کو 133 ملین روپے کا خالص منافع
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) پاک قطر تکافل گروپ نے 31 دسمبر 2017ء کو ختم ہونے والے سال میں 133 ملین روپے کا خالص منافع حاصل کیا ہے جبکہ اس کے شراکت دار تکافل فنڈ نے 116 ملین روپے کا خالص سرپلس بھی ریکارڈ کیا ہے۔ پاک قطر تکافل گروپ کے ٹرن اوور میں بھی نمایاں نمو دیکھی گئی جوکہ 9 ارب روپے رہا۔ پاک قطر تکافل گروپ میں پاک قطر فیملی تکافل اور پاک قطر جنرل تکافل شامل ہیں۔

پیر کو یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاک قطر تکافل گروپ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اسلام آباد میں منعقدہ بورڈ میٹنگ میں دونوں کمپنیوں کے 31 دسمبر 2017ء کو ختم ہونے والے سال کے مالیاتی نتائج کی منظوری دی۔ پاک قطر تکافل ایک دہائی سے ملک بھر میں سب سے بڑا برانچ نیٹ ورک تکافل نیٹ ورک چلا رہاہے۔

(جاری ہے)

بورڈ میٹنگ کی صدارت شیخ علی بن عبد اللہ التھانی نے کی۔

اس موقع پر بورڈ کے ممبران سعید گل، عبدالباسط احمد الشیبی، علی ابراہیم العبدالغنی، زاہد حسین اعوان، اویس انصاری اور فرخ وقارالدین جنیدی نے شرکت کی۔ شیخ علی بن عبداللہ التھانی نے گروپ کی شاندار کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا۔ پاک قطر فیملی تکافل اسلامک فنانس انڈسٹری کی پہلی اور سب سے بڑی تکافل کمپنی ہے۔ پاک قطر فیملی تکافل کمپنی کی ملک کے 41 شہروں میں 70 برانچز ہیں۔

ملک بھر کے 200 شہروں میں 3500 بینک برانچز بینکا تکافل پراڈکٹس فراہم کررہی ہیں۔ کمپنی کا پیڈ اپ کیپیٹل 1250 بلین روپے سے زیادہ ہے۔ کمپنی کو جے سی آر وی آئی ایس کریڈٹ ریٹنگ کمپنی نے 'A' مثبت آئوٹ لک ریٹنگ جاری کی ہے۔ کمپنی کو انٹرنیشنل تکافل سمٹ لندن میں بہترین تکافل آپریٹرایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ پاک قطر جنرل تکافل کمپنی تکافل مارکیٹ میں جنرل تکافل (نان لائف) کی جامع پراڈکٹس کا پورٹ فولیو پیش کرتی ہے۔ کمپنی کا پیڈ اپ کیپیٹل 509 ملین روپے ہے۔ کمپنی کو جے سی آر وی آئی ایس کریڈٹ ریٹنگ کمپنی نے 'A-' سٹیبل آئوٹ لک ریٹنگ جاری کی ہے جبکہ پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی نے 'A' اسٹیبل آئوٹ لک ریٹنگ جاری کی ہے۔

متعلقہ عنوان :