جدہ ریستوران دھماکے میں 4 افراد جھلس گئے

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 23 اپریل 2018 17:04

جدہ ریستوران دھماکے میں 4 افراد جھلس گئے
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) سعودی عرب کے شہر جدہ میں ایک ریستوران میں دھماکے سے شدید آگ بھڑک اٹھی ۔ آتشزدگی کے نتیجے میں 4 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

سعودی ریسیکیو ڈیپارٹمنٹ نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز کی ٹیم کی مدد سے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا تھا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ریسیکیو ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آگ کل بروز اتوار کو لگی تھی اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ زخمیوں کی حالت بھی خطرے سے باہر ہے ۔