زندہ قومیں قومی جذبے سے سرشار ہوکر ا خوشیاں آپس میں بانٹتی ہیں، سردارمحمد مسعود خان

قدیم تہذیب ،کلچر ،ثقافت ،تمدن کواجاگرکیاگیا،کشمیریوں کے بنیادی حقوق تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،خطاب

پیر 23 اپریل 2018 17:22

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) آزادجموں وکشمیر کے صدر سردارمحمد مسعود خان نے کہاکہ جشن بہاراں باغ سردار محمدحسین خان سٹیڈیم باغ میں منعقد کرکے عوام کے لیے عید سے بڑی خوشیاں مہیا کرنے ،جشن میلے کااہتمام کرنے پرآرگنا ئزنگ کمیٹی ضلعی انتظامیہ 6اے کے بریگیڈ کمانڈر ،آفیسران اورجوانوں کومبارکباد پیش کرتاہوں اورجس طرح یہاں پر ہماری قدیم تہذیب ،کلچر ،ثقافت ،تمدن کواجاگرکیاگیااور جتنے خوب صورت دلچسپ دل موہ لینے والے پروگرم پیش کیے گئے ان سب کو تہہ دل سے مبارکباد دیتاہوں ۔

زندہ قومیں اسی طرح قومی جذبے سے سرشار ہوکر اس طرح خوشیاں آپس میں بانٹتی ہیں ۔دنیا کی باقی اقوام نے اپناسفر مکمل کرلیالیکن جموں وکشمیر کاایک خطہ ہندوستان کے قبضہ میں ہے۔

(جاری ہے)

اور اس کوایک قیدخانے میں تبدیل کر دیاگیا ہے ۔ہرروزمقبوضہ کشمیر کے اندر ہماری مائوں بہنوں ،بیٹیوں کو قتل کرکے شہید کیاجارہاہے۔اورخواتین کی عصمت دری کی جارہی ہے۔

نوجوانوں کوپیتل گنوںکے فائر کرکے سے ان کی انکھوں کی بینائی ختم کی جارہی ہے ۔سیاسی راہنماوں کوقید خانوںاورعقوبت خانوں میں نظر بند کیاجارہاہے۔مقبوضہ کشمیر کے اندر گزشتہ 70سالوں سے صرف ایک ہی آوازبلند ہورہی ہے۔کہ ہمارا پاکستان سے رشتہ کیالاالہ اللہ ہے ۔ہم اپنا یہ حق لے کر رہیں گے ۔اس پیغام کوانہوںنے بھارت کودے دیا اورپوری دنیا کوبھی دیدیاکہ کشمیر یوں کوجب تک ان کابنیادی حق نہیں دیاجاتا وہ اس کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔

۔ان خیالات کااظہار انہوںنے باغ میںسپرنگ فیسٹول کی اختتامی تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا۔اس موقع پر کمشنر پونچھ ڈویژن سردار عبدالحمید مغل ،بریگیڈکمانڈر 6اے کے امجد اقبال ،ڈپٹی کمشنر باغ سردارمحمد وحید خان،،ایس ایس پی باغ جمیل احمد جمیل ،میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریڑ ،سول ڈ یفنس چیف وارڈن ،ملک آفتاب اعوان ایڈمنسٹریڑ ضلع کونسل راجہ سعید انقلابی ،تمام ضلعی محکمہ جات کے سربراہاں ،سول سوسائٹی ،انجمن شہریان ،انجمن تاجران ،وکلاء صحافی حضرات محکمہ تعلیم پرائیویٹ سکول،مختلف این جی اوزبینک کے آفیسران کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین بڑی تعدادمیں موجودتھے ۔

اس موقع پر آرمی کے جوانوں نے خوب صورت بینڈ کے دھنیں بجائیں گھوڑسواروںنے دلچسپ جمناسٹک کرتب پیش کیے اورگھوڑوںنے ڈھول کی تھاپ پر رقصکیااس موقع پر پیراگلانیڈنگ کامظاہرہ بھی ہوا ۔مختلف سکولوں کے طلبا وطالبات نے دلچسپ روایتی ،ثقافتی پروگرام پیش کیے ۔اس کے علاوہ گتکابیعت بازی ،معذور افرادنے ویل چیئر پر دوڑکر مقابلہ بازی ،بانسری زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے انتہائی خوب صورت پروگرامات پیش کرکے سامعین کے دل جیت لیے۔

اس موقع پر خصوصی طور ضلع باغ کے زمیند داروں کی طرف سے پالتوجانوروں گائے ،بکریاں،بھیڑیاں بھی نمائش میں لائی گئی تھیں ۔صدر آزادکشمیر کوبریگیڈکمانڈر ،کمشنر پونچھ ڈویژن کی طرف سے سوینزپیش کیے گئے۔مہمان خصوصی نے باغ فیسٹول کمیٹی کے ممبران ،کے علاوہ آرمی آفیسران جو فسیٹول کمیٹی کے ممبران تھے میں شیلڈ تقسیم کیں ۔ اس موقع پر سپرنٹنڈ نٹ پولیس باغ کوبھی ٹرافی دی گئی ۔

صدر آزادکشمیرنے تمام سٹالوں کامعائنہ کیا۔جن میں محکمہ جنگلات ،زراعت ،لائیوسٹاک ،اسلامک ریلیف ،مختلف این جی اوزمحکمہ جات اورخواتین کی طرف سے بڑی تعدادمیں سٹال لگائے گئے تھے اور انکے کام کوسراہا مہمان خصوصی نے کتاب میلہ کابھی وزٹ کیااورباغ میں مقامی پینٹنگ کی نمائش بھی دیکھی اوربالخصوص مصوری کے کام کوسراہا ۔صدر ریاست نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جو روایات ثقافتی ختم ہورہی تھیں ۔

یقیناانکو دوبارہ نئی نسل کوپیچانے کے لیے باغ میں سپرنگ فیسٹول نے بڑا کردار اد اکیاہے صدر آزادکشمیر نے باغ میںسپرنگ فیسٹول تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ باغ ،دھیرکوٹ ،راولاکوٹ ،سدھنوتی ،اوردیگر اضلاع کے عوام کاتحریک آزادی کشمیر میں بڑا کردار ہے ۔جھنوں نے 1947میںجہاد کرکے اپنی جانوں کی قربانیاں دیگر آزادی حاصل کی ہے ۔دشمن کی کوشش ہے کہ اس علاقے کے لوگوں کوآپس میںانتشار پھیلا کر ان میںافراتفری پھیلائی جائے۔

اوراس طرح کے حالا ت پیدا کیے جائیںجس سے کشمیریوں کا پاکستان کیساتھ نظریہ تذبذب کاشکار ہولیکن ہمار ا دوٹوک فیصلہ ہے کہ وہ جتنے بھی حربے استعمال کرئے ہم آپس میںمتحدد اورمتفق ہیں۔اس کی اس طرح کی کوششوں کو ناکام بنائیںگے۔صدر آزادکشمیر نے کہاکہ چائنا راہداری منصوبہ کے تحت مانسرہ سے جہلم دینہ تک ایکسپریس وے تعمیر کی جائیگی۔جس سے پورے آزادکشمیر کے عوام کواورباغ کے عوام بھی اس منصوبہ سے پوری طرح مستفیدہوںگے ۔

اس منصوبہ سے نالہ ماہل پرہائیڈل پراجیکٹ ہاڑی گہل تامجید گلہ ٹائیں بھی تعمیرکیاجائیگا۔اسکے علاوہ مری تا کھپدر ایکسپریس وے بھی تعمیرہوگی۔ان منصوبوں کی تعمیر سے یہاں کے عوام کوروزگار کے مواقع اورسفری سہولیات میسر ہوںگی۔ باغ میںوویمن یونیورسٹی بھی قائم ہے جس میںتین ہزار سے زائد طالبات زیرتعلیم ہیں۔اسکے علاوہ باغ میں کالج اورسکول بھی ہیں۔جس سے باغ یونیورسٹی ٹاون کادرجہ رکھتا ہے۔جس کے باعث اس طرح کے فیسٹول میں ہمارے بچوں اوربچیوں نے اپنی بھرپور ثقافتی سرگرمیوں کواجا گر کیاہے ۔