گلستان جوہر میں واٹربورڈ کی زمین پر چائنا کٹنگ معاملہ،3 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد

پیر 23 اپریل 2018 17:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے گلستان جوہر میں واٹربورڈ کی زمین پر چائنا کٹنگ کے ریفرنس میں 3 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ دو رکنی بینچ کے روبرو کے گلستان جوہر میں واٹربورڈ کی زمین پر چائنا کٹنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے 3 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ ملزمان میں غلام محی الدین، عبدالجلیل اور دیگر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ ملزمان فیصلے کے وقت کمرہ عدالت میں موجود نہیں تھے۔ نیب نے گرفتاری کے لیے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ نیب کے مطابق ملزمان نے بلڈرز کی مدد سے گلستان جوہر میں واٹر بورڈ کی زمین پر چائنا کٹنگ کی۔ ملزمان نے چائنا کٹنگ کرکے پلاٹ فروخت کردیئے۔ ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر ہوچکا ہے۔ عدالت نے ملزم ایس ایم اعجاز، عبدالواسع خان، انوار فاروقی کی ضمانت میں توثیق کردی۔