اورنگی ٹائون سے بچی کے اغوا اور قتل کے حوالے سے پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر مزید شواہد حاصل کر لیے

پیر اپریل 17:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) اورنگی ٹائون سے بچی کے اغوا اور قتل کے حوالے سے پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر مزید شواہد حاصل کر لیے۔ واردات میں استعمال ہونے والی چارپائی اور چادر برآمدکرلی۔تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن سے اغوا کے بعد زیادتی اور بہیمانہ تشدد کر کے قتل کی جانے والی ننھی پری کے کیس میں مزید پیشرفت سامنے آئی ہے ۔

(جاری ہے)

باپ سے بدلہ لینے کے لیے درندگی کرنے کے الزام میں تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا،، ملزمان کی نشاندھی پر پہلے مقتولہ کا ایک جاتا برآمد کیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کی ہی نشاندھی پر پولیس نے واردات میں ستعمال ہونے والی چادر اور چارپائی بھی برآمد کر لی، واردات کے لیے استعمال ہونے والے گھر کی بھی نشاندہی ہوگئی ہے ۔ واردات میں استعمال ہونے والی چادر بھی کمیائی تجزیہ کے لیے بھیجی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :