عوام کے مسائل کا حل پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت میں ہی ممکن ہے ،علی اکبر گجر

پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لانے کے لئے قائد نواز شریف کی رہنمائی ناگزیر ہے،صوبائی نائب صدر مسلم لیگ (ن)سندھ

پیر 23 اپریل 2018 17:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے خلاف" اسٹیٹس کو" برقرار رکھنے کی حامی جماعتیں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے خلاف نئی صف بندیوں میں مصروف ہیں ، عوام کو محکوم بنائے رکھنے کی کوششوں میں دن بدن تیزی آرہی ہے تاکہ عوام کے حقوق کی حقیقی محافظ پاکستان مسلم لیگ(ن) کا عام انتخابات میں راستہ روکا جا سکی․ایک سال سے جاری سازشوں اور جوڑ توڑ کے سلسلے عوام کی بہبود کے لئے کچھ نہیں کر سکے الٹا عوامی مسائل میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں․ علی اکبر گجر نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت میں ہی ممکن ہی․ پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لانے کے لئے قائد نواز شریف کی رہنمائی ناگزیر ہی․ پانامہ کے ڈرامے نے پاکستان کی معیشت اور صنعتی ترقی کو بریک لگا دی ہی․ قوم کو مسائل کے گرداب میں پھنسائے رکھنے کے لئے نت نئی کہانیاں گھڑی جا رہی ہیں․ پاکستان مسلم لیگ(ن) ہر سازش کا مقابلہ کرے گی اور کسی بھی قیمت پع ملکی مفادات کو نقصان نہیں پہنچنے دے گی․ سیاسی مخالفین کی سازشیں اور اقتدار کے حصول کی کوششیں ریاست کے مفادات سے ٹکرائیں گی تو قائد میاں محمد نواز شریف کے سپاہی اپنے ملک اور ہموطنوں کے مفادات کے لئے بھرپور مزاہمت کریں گی․ علی اکبر گجر نے کہاقوم بہت باشعور ہے ہر بازی گر کے شعبدوں کا بغور جائزہ بھی لے رہی ہے اور یہ بھی دیکھ رہی ہے کہ پاکستان کے بنیادی مسائل اور معیشت کو سنبھالا دینے کے لئے میاں محمد نواز شریف نے کتنے بڑے اقدامات کئے جن کی بنیاد پر آج پاکستان کی معیشت ماضی کی نسبت بہت مضبوط بنیادوں پر کھڑی ہی․ قوم یہ بھی دیکھ رہی ہے کہ میاں نواز شریف کے اقتدار کے خاتمے کے لئے جان لڑانے والے ملک و قوم کے لئے کیا خدمات سرانجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں․