بدین میںپی پی ایل کے تعاون سے تھیلیسیما سینٹر کاافتتاح

پیر 23 اپریل 2018 17:32

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ (پی پی ایل )کے ایم ڈی و سی ای او سیدو امق بخاری نے 23 اپریل کو بدین ، سندھ میں کمپنی کے تعاون سے تعمیر کئے گئے تھیلیسیمیا کی تشخیص، روک تھام اور تحقیقی مرکز(ٹی ڈی پی آر سی )کا افتتاح کیا۔پی پی ایل نے سینٹر کی تعمیر، تزئین و آرائش اور آلات کی فراہمی جن میں دو داخل مریضوں اور دو بیرونی مریضوں کے لئے وارڈز، لیباریٹری اور بلڈ بنک کے ساتھ ساتھ سمینار ہال اور معاون شعبے شامل ہیں، کے لئے 25.4 ملین روپے کے عطیات دیئے۔

ٹی ڈی پی آر سی کے انچارج ڈاکٹر محمدہارون میمن، مقامی حکومت کے اہلکاروں کے ساتھ ساتھ دونوں اداروں کے نمائندگان بھی تقریب میں موجود تھے۔مہمانوں نے مرکز کا دورہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

وامق بخاری نے کہا "ایک قومی کمپنی کی شناخت کی حامل ہونے کی حیثیت سے پی پی ایل قوم کی خدمت ، خصوصاً پسماندہ طبقے کی صحت کی معیاری حفاظت، تعلیم اور روزگار کے مواقع کی فراہمی کے عہد پر کاربند ہی-"۔

پی پی ایل کے تعاون سے تعمیر کی جانے والی ٹی ڈی پی آر سی کی عمارت جس نے تین کمروںسے کام کا آغاز کیا تھا آج اس میںعملے کی تعداد تیس ہے جو ٹھٹہ، میر پور خاص، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار، عمر کوٹ ، تھر پارکر، حیدر آباد، جامشور اور سانگھڑ اضلاع سے کثیر تعداد میں آنے والے مریضوں کوتشخیص، علاج اورتحقیق کی سہولیات فراہم کررہے ہیںجن میں 500 رجسٹرڈ مریضوں کاسالانہ مفت علاج بھی شامل ہے۔اس مرکز کی جینیاتی لیباریٹری پاکستان میں چھٹی ایسی سہولت ہے جو تھیلیسیما کی تشخیص اور روک تھام کے لئے خواتین میں دورانِ حمل جنم لینے والے بچے میں تھیلسیمیا کا پتالگانے کے لئے کوریونک ویلس سیمپلنگ پری نیٹل ٹیسٹ(Chorionic Villus Sampling Prenatal Test) کی سہولت فراہم کرتا ہے۔