سندھ میں بجلی اور پانی کے بحران کے پیچھے قائد نواز شریف کی مقبولیت سے خائف سندھ کی صوبائی حکومت ہے،حاجی شاہجہاں

پیر 23 اپریل 2018 17:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کے نائب صدرکراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے NA-243 سے قائد محمد نواز شریف کے متوقع امیدوار حاجی شیخ محمد شاہجہاں نے کراچی میں بجلی اور پانی کے بحران کا ذمہ دار سندھ کی صوبائی حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قائد نواز شریف کی مقبولیت سے خوفزدہ سندھ کی حکمران جماعت کے منفی ہتھکنڈ وں اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے چاہنے والوں کے خلاف انتقامی کاروائیوں نے یزیدیت کی یاد تازہ کردی ہی․ کراچی کے عوام اپنے شہر کے مستقل امن اور ترقی کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ساتھ دے کر ماضی کی محرومیوں کا ازالہ کر سکتے ہیں․ سندھ کی حکمران جماعت نے صوبے میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا انتقام لینے کے لئے سندھ کے عوام کو پانی بجلی اور امن و امان کی بنیادی ضروریات سے محروم رکھنے کی سازش کا اآغاز کردیا ہے تاکہ آئندہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے خلاف منفی پروپیگنڈے کے لئے مواد مل سکی․ حاجی شیخ محمد شاہجہاں نے کہا کہ کراچی کے دو کروڑ سے زائد شہریوں کو تاریخ کے بد ترین آبی اور توانائی کے مسائل کا سامنا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری سندھ کی صوبائی حکومت پر عائد ہوتی ہے جس کی ناقص پالیسیوں اور بے مہار کرپشن کی وجہ سے پاکستان کا سب سے بڑا شہرکراچی تباہی کے دہانے پر آن پہنچا ہی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی وفاقی اور پنجاب حکومت کی مثالی کارکردگی نے سندھ کے عوام کو پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ساتھ دینے پر مجبور کردیا ہے سندھ کے لوگ اس شہر کو مزید تباہی کا شکار ہوتا نہیں دیکھ سکتی․ کراچی کے عوام کے ساتھ بد ترین سلوک اور شہر کے مسائل پر آنکھیں بند کرلینے والی سندھ کی حکمران جماعت نے آئندہ انتخابات کے نتائج کو بھانپ کر مالی لوٹ مار میں اضافہ کردیا ہے اپنی کرپشن اور نا اہلی کی وجہ سی․ پیپلز پارٹی سندھ کی سیاست میں آخری سانسیں لے رہی ہی․ سندھ کے عوام قائد میاں محمد نواز شریف کو وقت کا مسیحا سمجھ کر جوق در جوق پاکستان مسلم لیگ(ن) کی صفوں میں شامل ہو رہے ہیں ․ کراچی اور اندرون سندھ کے عوام کی قائد نواز شریف کے ساتھ محبت کے مظاہروں نے یہ بات یقینی بنا دی ہے کہ سندھ کی آئندہ صوبائی حکومت پاکستان مسلم لیگ کے منتخب نمائندہ تشکیل دیں گی․