یومِ مئی کا مرکزی جلسہ کراچی پریس کلب میںٹریڈ یونیز، صحافیوں اور سول سوئٹی کی تنظیموں کے زیر اہتمام ہوگا

پیر 23 اپریل 2018 17:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) کراچی پریس کلب میں ٹریڈ یونینز، صحافیوں اور سول سائٹی کی تنظیموں کے رہنماؤںکا اجلاس کراچی پریس کلب کے صدر احمد خان ملک کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ڈیمو کریٹک ورکرز فیڈریشن اور اسٹیٹ بینک سی بی اے یونین کے سیکریٹری جنرل لیا قت علی ساہی، پائلز کے ڈائریکٹر کرامت علی، پیپلز لیبر بیورو کے رہنما حبیب الدین جنیدی، رحمت الله سرکی اور لیا قت علی مگسی، کے یو جے کے صدر فہیم صدیقی، پاکستان ہوٹل ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری غلام محبوب، پاکستان فشر فوک کے جنرل سیکریٹری سعید بلوچ، پی سی ہوٹل کراچی ورکرز یونین کے احمد علی، ایکسپورٹ پروسسنگ مزدور یونین کے راحیل اقبال، جے کے این ایس ایف کے زاہد عارف، نفٹ ایمپلائز یونین کے فہیم صدیقی، نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن کے ناصر منصور، یونائٹیڈ ورکرز فیڈریشن پاکستان اسٹیل کے رضی خان، پیپلز یونٹی آف پاکستان اسٹیل کے ریحان شاہ، پی ٹی یو ڈی سی کے کامریڈ جنت، پی آئی اے اسکائی وے یونین کے شیخ مجید، آئی یو فیڈریشن کے محمد عثمان، سوئی گیس پیپلز ورکرز یونین کے آصف شیخ، ایف بی ڈبلیو ڈبلیو ایف کی زہراہ خان، سندھ ورکرز فیڈریشن کے سید سجاد نقوی، یونائٹیڈ ورکرز فرنٹ پاکستان اسٹیل کے مجیدمنصوری، نیوز میڈیامحمد علی، سیاسی ورکر نغمہ اقتدار، ڈبلیو اے ایف کی نزہت شریں کراچی ڈاک ورکرز یونین کے جنرل سیکریٹری داؤد اور کے پی ٹی لیبر یونین کے جلیل شاہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا گیارہ بجے کنٹ اسٹیشن سے یومِ مئی کی ریلی نکالی جائے گی جو کراچی پریس کلب کے مرکزی جلسے میں شرکت کے ساتھ اختتام کرے گی، میونسپل ورکرز ٹریڈ یونین الائنس کے زیر اہتمام کے ایم سی ہیڈ آفس سے گیارہ بجے نکالی جائے براہ راست ٹاور کراچی پریس کلب کے جلسے میں شرکت کرے گی، نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریش کے زیر اہتمام تین بجے ریگل چوک سے یومِ مئی کی ریلی نکالی جائے گی جو کراچی پریس کلب کے مرکزی جلسے میں شمولیت اختیار کرے گی علاوہ ازیں مورخہ 30 اپریل2018 کو شام سات بجے پی سی ورکرز یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام مشعل بردار یومِ مئی کی ریلی کراچی پریس کلب سے شاہین کمپلیس تک نکالی جائے گی ۔

اس موقع پر تمام مزدور رہنماؤں نے دیگر تمام مزدور تنظیموں سے بھی اپیل کہ صبح میں اپنے یومِ مئی کے پروگرام کرکے شام تین بجے کراچی پریس کلب میں یومِ مئی کے مرکزی جلسے میں بھر پور شرکت کرکے شکاگو کے محنت کشوں کو زبردست خراج تحسین پیش کریں اور ملکی سطح پر محنت کشوں اور کسانوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کو اُجاگر کرکے محنت کشوں کی جدوجہد کی تحریک کو آگے بڑھائیںاس وقت بڑی سطح پر ملک آئین میں فراہم کردہ محنت کشوں ،کسانوں اور متوسط طبقے حقوق سلب کئے جارہے ہیں 1886 ء سے محنت کشوں ، کسانوں اور متوسط طبقے کے حالات بد تر ہیں جو کہ حکمران طبقے کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔