کوئٹہ نواں کلی میں نامعلوم افراد نے پولیو ورکر کوچاقوں سے وار کر کے زخمی کردیا

پیر 23 اپریل 2018 17:35

کوئٹہ۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) کوئٹہ کے علا قے نواں کلی میں نامعلوم افراد نے پولیو ورکر کوچاقوں سے وار کر کے زخمی کردیا، ملز ما ن فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے نواحی علا قے نواں کلی میں پولیو ورکرشازیہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی تھی کہ اچانک نامعلوم افراد نے ان پر چاقو ں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئی، ملزمان فرار ہونے میں کا میاب ہو گئے، پولیس کوا طلا ع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ کر زخمی خاتون کو بی ایم سی ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ،پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علا قے کی ناکہ بندی کرکے ملز ما ن کی تلا ش شروع کردی ہے۔