لاہور ہائیکورٹ، مستند ڈسپنسرز کو نئے لائسنس جاری نہ کرنے پر جواب طلب

پیر اپریل 17:35

لاہور ہائیکورٹ، مستند ڈسپنسرز کو نئے لائسنس جاری نہ کرنے پر جواب طلب
لاہور۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے مستند ڈسپنسرز کو نئے لائسنس جاری نہ کرنے اور پرانے لائسنسوں کی تجدید نہ کرنے پرحکومت پنجاب سے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس عابد عزیز شیخ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ مستند ڈسپنسرز کو لائسنس جاری نہیں کئے جا رہے۔

(جاری ہے)

عدالتی حکم پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب وسیم ممتاز ملک نے عدالت کو بتایا کہ دو ہزار سات سے قبل درخواستیں دائر کرنے والے ڈسپنسرز کو لائسنس جاری ہو چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ باقی ڈسپنسرز کو لائسنس کے اجراء اور تجدید سے متعلق جواب داخل کرنے کی مہلت دی جائے، جس پر عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے حکومت پنجاب سے جواب طلب کر لیا۔