عوامی خدمت سرکاری اداروں کے افسران کا مطمع نظر ہو نا چاہیے، سردار منصب علی ڈوگر

پیر 23 اپریل 2018 17:29

پاکپتن۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) عوامی خدمت تمام اداروں کے افسران کا مطمع نظر ہو نا چاہیے ،حکومتی ہد ایات کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کی جائے ، ترقیاتی منصوبے عوامی نمائندوں کی آراء کے مطابق مکمل ہو نے چاہیں ،تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ ٹائم فریم میں مکمل کئے جائیں ، سنگل سٹوری بلڈنگ کے کام 20 دن میںمکمل کیے جائیں ، امسال کے بجٹ اہداف کے مطابق سپورٹس کے منصوبے جلد مکمل کیے جائیں، باقی ترقیاتی منصوبے آئندہ سال جاری رہیں گے ، تمام جاری ترقیاتی سکیمیں رواں ماہ اپریل میں مکمل کی جائیں ، لوکل گورنمنٹ کے حکام ایک ہفتے میں کام مکمل کرکے رپورٹ ڈی سی آفس میں جمع کر وائیں، ان خیالات کا اظہار ایم این ای/ وفاقی پارلیمانی سیکر ٹری بر ائے دفاع سردار منصب علی ڈوگر نے ضلعی کو آرڈینیشن کمیٹی کے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں اے ڈی سی آرعا ر ف عمر عزیز ،چیف ایگزیکٹو آفسیر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سراج الدین شاد ، ، چیف ایگزیکٹو آفسیر ڈسٹرکٹ ایجو کیشن اتھارٹی شبیر حسین ، ڈی ڈی سوشل ویلفیئر عطیہ کاشف ، اے سی عارفوالا الطاف حسین انصاری ، ایس این اے فیاض مسعود ، پولیس حکام سمیت دیگر متعلقہ ایم این ای/ ایم پی اے کے نمائندے بھی موجود تھے ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ اداروں کے افسران کو ہد ایات جاری کیں کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تاخیری حربے استعمال نہ کئے جائیں۔