عارفوالا، پولیس نے 6 افراد کوگرفتار کر کے 110لیٹرشراب برآمد کر لی

پیر 23 اپریل 2018 17:29

عارفوالا۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) پولیس کا شراب کشید کارخانے اور مختلف مقامات پر کریک ڈائون ،6 افراد گرفتار، 110لیٹرشراب برآمد، تفصیل کے مطابق نواحی گائوںجوگیکا میں پولیس نے اطلاع پر شراب کشید کارخانے پر کارروائی کرتے ہوئے فقیریا کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے 28لیٹرشراب اور بھاری مقدار میں لہن برآمد کرلیا جبکہ نواحی گائوں95/EB کے نزدیک سے نعیم رضوان ، عظیم ، قبولہ سے محسن ،ماچھی سنگھ سے آصف اور راشدمحمود کو گرفتارکرکے 82لیٹرشراب برآمد کرلی ، پولیس نے الگ الگ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :