ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں شہری نقدی و دیگر قیمتی اشیاء سے محروم

پیر 23 اپریل 2018 17:29

عارفوالا۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی ،طلائی زیورات،موٹرسائیکل و مویشی سے محروم ہو گئے،تفصیل کے مطابق نواحی گائوں65/EB میں محمدعمران سے نذیراحمد نے اپنے چار ساتھیوں سے ملکر نقدی 50 ہزا ر روپے چھین لیے ،نواحی گائوں15/EB میں محمدیار کے گھر سے رزاق ، ہاشم اوررستم نے نقدی ،طلائی زیورات اور سامان کل مالیت377000 روپے چھین لیا اور قبولہ رو ڈ پر اسلم کلینک کے باہر سے عظیم خاں کی موٹرسائیکل نمبر7125/SLL مالیت60 ہزارروپے نامعلوم چور لے اڑے جبکہ محلہ عیدگاہ میں احمدعلی کے احاطہ مویشیاں سے خلیل ، اسلم ، احمد ،ریمی ،راشد اقبال اور مقصود احمد نے تین کس ساتھیوں سے ملکر سات عدد گائے اور بھینس مالیت1359000 روپے چرالیں، پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔

متعلقہ عنوان :