الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ کونسل کے انٹرا پارٹی انتخابات اور عہدیداروں کی تفصیلات موصول ہونے پر پارٹی کی رجسٹریشن بحال کر دی

پیر 23 اپریل 2018 17:29

الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ کونسل کے انٹرا پارٹی انتخابات اور ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ کونسل کے انٹرا پارٹی انتخابات اور عہدیداروں کی تفصیلات موصول ہونے پر اس کی رجسٹریشن بحال کر دی ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے پیر کو جاری کئے گئے نوٹفیکیشن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کونسل کی جانب سے انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد، پارٹی کے عہدیداران کی تفصیلات اور پارٹی انتخابات کے نتائج کا نوٹفیکیشن موصول ہونے پر اس کی رجسٹریشن بحال کر دی گئی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ کونسل کے صدر نعیم حسین چٹھہ کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔