ساہیوال، پولیس نے شادیوں کی تقریبات میں فائرنگ آتش بازی کے الزما ت میں چھا پے مار کر گرفتار کر لیا

پیر 23 اپریل 2018 17:40

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) پولیس نے شادیوں کی تقریبات میں فائرنگ آتش بازی کے الزما ت میں چھا پے مار کر گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

پرانی بکر منڈی میں پولیس فتح شیر نے چھا پہ مار کر شادی کی تقریب میں آتش بازی اور فائرنگ کر تے ہوئے محمد اجمل اورا سکے پانچ ساتھیوں کو گرفتار کر لیا اور ملزموں کے قبضہ سے آتش بازی کا سامان بھی بر آمد کر لیا ۔پولیس نے کچی آبادی میں چھا پہ مار کر آتش بازی ،لائود سپیکر پر گانے چلا کر مجرا کر نے والے وقاص احمد اورا سکے ود ساتھیوں کو گرفتار کر لیا جبکہ 27افراد پولیس کو دیکھ کر فرار ہو گئے ۔پولیس نے تین مقدمات 3/4شادی آرڈنینس اور لائود سپیکر ایکٹ 294,324ت پ کے تحت 43افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔