ایمریٹس نے ورلڈ ٹریول ایوارڈز مڈل ایسٹ 2018 میں 4ایوارڈز جیت لئے

پیر 23 اپریل 2018 17:40

ایمریٹس نے ورلڈ ٹریول ایوارڈز مڈل ایسٹ 2018 میں 4ایوارڈز جیت لئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) دنیا کی سب سے بڑی ایئرلائن ایمریٹس نے ورلڈ ٹریول ایوارڈز مڈل ایسٹ 2018 میں 4ایوارڈز جیت لئے۔ ان میں مڈل ایسٹ لیڈنگ ایئر لائن، مڈل ایسٹ لیڈنگ ایئرلائن برانڈ، مڈل ایسٹ لیڈنگ بزنس کلاس ایئر پورٹ لاؤنج اور مڈل ایسٹ لیڈنگ کیبن کریو ایوارڈز شامل ہیں۔ اس شاندار تقریب میں مشرق وسطیٰ کی ایوی ایشن انڈسٹری کی 500 سے زائد نمایاں شخصیات اور پروفیشنل افراد نے شرکت کی۔

ایمریٹس کے ڈسٹرکٹ منیجر شارجہ خالد ال السیرکال نے ایئرلائن کی طرف سے ایوارڈز وصول کئے۔ ایمریٹس میں ڈیویژنل سینئر وائس پریذیڈنٹ کمرشل آپریشنز سینٹر شیخ عبدالماجد المعلیٰ نے کہا، "ورلڈ ٹریول ایوارڈز مڈل ایسٹ 2018 کی جانب سے گراؤنڈ پر اور دوران سفر صارفین کی سہولیات میں مسلسل مزید بہتری لانے کے لئے ہماری جاری کاوشوں کا اعتراف کرنا اعزاز ہے ۔

(جاری ہے)

مختلف شعبوں میں پہلی پوزیشن پر آنا ایئرلائن کے عزم کا اظہار ہے جو آپریشنل مہارت، غیرمعمولی کسٹمر سروس اور بہترین حکمت عملی سے برانڈ پر توجہ دینے پر مشتمل ہے۔" گزشتہ سال ایئرلائن نے بوئنگ 777 اور A380طیارے میں مختلف سہولیات متعارف کرائی تھیں۔ ان میں A380طیارے میں وسیع آن بورڈ لاؤنج، حیران کن بوئنگ 777-300 ای آر کے فرسٹ کلاس پرائیویٹ سوٹس اور نئے بزنس کلاس کیبن اور بوئنگ 777۔

200 ای آر جہاز میں بہتر کنفگریشن بھی شامل ہیں۔ تمام کیبن کے مسافر ان فلائٹ ایوارڈ یافتہ انٹرٹینمنٹ سسٹم آئس (ice) سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں جن میں ساڑھے 3 ہزار چینلز جبکہ دوران سفر وائی فائی میں اعزازی طور پر 20MBڈیٹا شامل ہے۔ اس کے علاوہ ایوارڈ یافتہ شیفس کی جانب سے تیار ہونے والے ذائقہ دار علاقائی کھانے بھی شامل ہیں۔ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کان کورسز اے، بی اور سی میں ایمریٹس کے جدید ترین سات بزنس کلاس لاؤنجز میں ساڑھے چار ہزار سے زائد مسافروں کی نشستوں کا انتظام ہے۔

کان کورس بی لاؤنجز میں حال ہی میں 11 ملین ڈالر کی لاگت سے تزئین و آرائش کا کام مکمل کیا گیا ہے جس میں بزنس کلاس مسافروں کے ساتھ پلاٹینیم اور گولڈ اسکائی وارڈ اراکین کو پرواز سے قبل انتہائی اعلیٰ ترین معیار کے ساتھ آرام پہنچایا جاتا ہے۔ ایمریٹس نے سال 2017 میں اپنے عالمی نیٹ ورک کو خصوصی 41 لاؤنجز تک وسعت دے دی ہے۔ ایئرلائن کی انٹرنیشنل ٹیم میں 135 سے زائد ممالک کا 23 ہزا رسے زائد کیبن کریو 60 سے زائد زبانیں جانتا ہے۔

ایمریٹس کی جانب سے دوران سفر مسافروں کو انتہائی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے کیبن کریو کو تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ ایمریٹس اپنے پاس موجود چوڑی جسامت والے مکمل طور پر 269 طیاروں کا بیڑہ آپریٹ کرتا ہے۔ یہ دنیا کی پہلی اور واحد ایئرلائن ہے جو اپنے مسافروں کے سفر کے لئے صرف ایئربس A380اور بوئنگ 777 طیارے استعمال کرتی ہے۔ ایئرلائن کا وسیع عالمی نیٹ ورک مسافروں کو چھ براعظموں کے 85 ممالک کے 159 مقامات پر سفر کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔