کراچی میں جلد کی انوکھی بیماری کا انکشاف،ایک خاندان کے چار بچے مبتلا

پیر 23 اپریل 2018 17:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) کراچی میں جلد کی انوکھی بیماری کا انکشاف ہوا ہے، جہاں ایک ہی خاندان کے چار بچے جلد کی انوکھی بیماری میں مبتلا ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سجاول میں جلد کی نئی وبا پھیلنا شروع ہو گئی ہے جہاں ایک ہی خاندان کے چار بچے جلد کی انوکھی بیماری میں مبتلا ہو گئے ہیں، وقت گزرنے کے ساتھ پھٹی ہوئی جلد دراڑوں میں تبدیل ہو رہی ہے۔متاثرہ بچوں کے والد نزیر بھٹی کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتراسپتالوں میں دکھایا مگر بیماری کی تشخیص نہ ہوسکی ہے، متعدد علاج اور ٹیسٹ کروانے کے باوجود بیماری کی تشخیص نہیں ہورہی ہے۔متاثرہ بچوں کے والد کے مطابق میرے چاروں بچوں اسی بیماری سے متاثر ہورہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :