صحبت پور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سکول ٹیچر زخمی

پیر اپریل 17:41

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) پولیس تھانہ صحبت پور کی حدودنوزبندپل کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے شارٹ گن سے سکول جانے والے استادفیض محمدکھوسہ پرفائرکرکے اسے زخمی کردیا۔۔پولیس نے موقع پر زخمی کوہسپتال پہنچایااورنامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حسب معمول ماسٹرفیض محمد صحبت پورسے اپنے ڈیوٹی کیلئے گورنمنٹ ہائی سکول آدم پور جارہاتھا کہ راستے میںنوزبندپُل کے قریب دوموٹرسائیکل سواروں نے پیچھے سے آکر شارٹ گن سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اسکول ٹیچرماسٹرفیض محمدکھوسہ شدیدزخمی ہوا۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ صحبت پور کے ایس ایچ او میرمحمدکھوسہ پولیس پارٹی کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا ۔۔زخمی کو دفوری طورپر سول ہسپتال صحبت پور پہنچایا۔جہاں پر زخمی کو فوری طبی امدادکے بعد مزید علاج معالج کیلئے لاڑکانہ ریفر کردیا۔۔پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی۔اس واقع کے خلاف گورنمنٹ ٹیچر ایسوسی ایشن صحبت پور کے اساتذہ نے پولیس تھانہ صحبت پور کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا اور استاد پر حملہ کرنے والوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔