یاسین ملک کی طرف سے نور محمد کلوال کی مسلسل نظربندی کی شدید مذمت

پیر 23 اپریل 2018 17:41

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) مقبوضہ کشمیرمیںجموںو کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کٹھ پتلی انتظامیہ کی طرف سے پارٹی رہنماء نور محمد کلوال کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کو طول دینے کی شدید مذمت کی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یاسین ملک نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ نور محمد کلوال کو ایک بار پھر عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اُن کے جودیشل ریمانڈ میں مذید پانچ روز کیلئے توسیع کر دی گئی ہے۔

بعد ازاں انہیںواپس کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سیا سی کا رکنوں کی گرفتاریوں اور کالے قوانین کے تحت ان کی مسلسل غیر قانونی نظربندی ،چھاپوں اور دیگر مظالم انتہائی قبال مذمت ہے ۔انہوںنے کہاکہ ایسا لگتا ہے کہ پولیس نے سیاسی کارکنوں کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کا پر تشدد رویہ سیاسی کارکنوں اور نوجوانوں کو دیوارسے لگانے کی ایک سازش ہے جو کہ انتہائی افسوسناک ہے ۔ درایں اثناء یاسین ملک نے کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔انہوںنے غلام محمد صفی کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور مرحومہ کی بلندی درجات کیلئے دعا کی ۔