پنجاب کو تین صوبوں میں تقسیم کرنے سے متعلق ریفرنڈم کرانے کیلئے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ

پیر 23 اپریل 2018 17:41

لاہور۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کو تین صوبوں میں تقسیم کرنے سے متعلق ریفرنڈم کرانے کیلئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔ پیر کو جسٹس شمس محمود مرزا نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار تحریک انقلاب کے سربراہ رانا علم الدین غازی نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب کے دور دراز علاقوں میں شہریوں کو وسائل کی مساوی تقسیم اور سیاسی حقوق میسر نہیں، نئے صوبے نہ بننے سے پنجاب کا محروم طبقہ پس رہا ہے ان کو آئین کے تحت سیاسی اور شہری حقوق بھی میسر نہیں۔ ابتدائی دلائل کے بعد عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔