حکومت ذہین طالب علموں اورمحنتی اساتذہ کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں انعامات سے نوازتی رہے گی، شیخ آفتاب احمد
پیر 23 اپریل 2018 17:42
(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ گولڈ میڈل ان کے خاندان کی تاریخ بن گئے ہیں آئندہ آنے والی نسل اس پر فخر محسوس کریں گے ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کسی بچے کی پرورش میں ماں کا عمل دخل ہوتا ہے جبکہ بچے کے تعلیمی میدان میں استاد کا عمل اس کے مستقبل کو روشن کرتا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا ضلع تعلیمی میعار میں کسی بھی دیگر اضلاع سے کم نہیں دور جہالت میں جاہل قبائل بچیوں کو زندہ دفن کر دیا کرتے تھے ہمارے آخری نبی ﷺ نے اپنی دینی تعلیمات سے اس عمل کو ختم کروایا۔ انہوں نے کہا کہ جو تعلیمات یورپ میں نظر آ رہی ہیں اصل میں وہ ہماری وراثت تھی جسے ہم بھول رہے ہیں آج سوئی ہوئی قوم جسے مائوزے تنگ نے جگا کر محنت کا درس دیا آج وہ قوم دنیا پر راج کر رہی ہے شیخ آفتاب نے کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ ہم اپنی عملی زندگی کو محنت کے ذریعے ملک کو معاشی قوت بنا کر دکھائیں یہی وقت کا تقاضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ 2018میں موقع ملا تو عوام کی خدمت دوبارہ کریں گے۔ شیخ آفتاب احمد نے ابرار شاکر کو ان کی تعلیمی خدمات میں دوسری مرتبہ صدارتی اعزاز حاصل کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر دیگر اساتذہ مقررین نے موجود اساتذہ کو بتایا کہ آکسفورڈ سکول اینڈ کالج کے بچے میڈیکل گروپ ۔ پری انجنئرنگ گروپ میں راولپنڈی بورڈ میں اول ، دوئم ، سوئم پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں اور چیف منسٹر پنجاب کی جانب سے نقد انعام اور اعزازات حاصل کر چکے ہیں پروگرام کے آخر میں ابرار شاکر نے اپنے ہاتھوں سے مہمان خصوصی کو شیلڈ پیش کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.