ڈنڈوت میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے دو افراد زخمی

پیر 23 اپریل 2018 17:42

ڈنڈوت میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے دو افراد زخمی
چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) قصبہ ڈنڈوت میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی وجہ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ سب انسپکٹر پرویز اختر نے استغاثہ دیا کہ دوران گشت سہالہ موڑ موجود تھا کہ اطلاع ملی کہ محمد خالد ولد غلام خان سکنہ ڈنڈوت اپنے بیٹے ثاقب عباس کی شادی پر حافظ اسامہ، حافظ شاہد، ملک عرفان ولد سعید، حسیب نواز، ولد ارشد نواز، ارسلان احمد ولد محمداحمد سکنائے ڈنڈوت کلاشنکوف سے ہوائی فائرنگ کر رہے تھے کہ حافظ اسامہ اور شاہد کی فائرنگ سے محمد بلال، راجہ عثمان شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

سب انسپکٹر پرویز اختر نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :